حیدرآباد،٢٦ جولائی (ذرائع) حیدرآباد کے علاقے ناگول میں اتوار کی رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 25 سالہ نوجوان راکیش ناگول کے ایک اسٹیڈیم میں شٹل کھیلتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔
شہر حیدرآباد میں ایک خانگی کمپنی کام کررہے راکیش
ضلع کھمم کے تھلاڈا گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ راکش، سابقہ نائب سرپنچ گنڈلا وینکٹیشورلو کے بیٹے تھے۔
واقعے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے، جس میں نوجوان کو کھیل کے دوران زمین پر گرنے اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مدد کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔