تھائی لینڈ 14 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تھائی لینڈ میں چلتی مسافر ٹرین پر ایک کرین گرنے سے کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس المناک واقعہ میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جب کہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ چہارشنبہ کی صبح بینکاک سے تقریباً 230 کلومیٹر دور سکھیو ضلع میں پیش آیا۔ اس علاقے میں ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کے تحت تعمیراتی کام
جاری تھا۔ اسی دوران تعمیراتی مقام پر موجود ایک کرین بے قابو ہو کر نیچے گر گئی، عین اسی وقت ایک مسافر ٹرین پٹری سے گزر رہی تھی۔کرین کے گرنے کے نتیجے میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور چند بوگیوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے۔