ذرائع:
اترپردیش کے ضلع بلیا میں مورتی وسرجن جلوس کے دوران ڈی جے کی انتہائی بلند آواز کے درمیان 20 روزہ نومولود بچی کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ موضع مڑیار ی میں پیش آیا، جہاں ڈی جے گاڑی بچی کے گھر کے سامنے رک گئی
تھی۔ گھر والوں کے مطابق تیز آواز سے بچی کی طبیعت بگڑ گئی اور اس کی دل کی دھڑکن بند ہوگئی۔ اسے فوری دواخانہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے ڈی جے کے آلات ضبط کرلئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا