آندھرا پردیش 10 دسمبر 2025 (ذرائع) تروپتی کی سنسکرت یونیورسٹی میں بی ایڈ کی ایک 27 سالہ طالبہ کے ساتھ دو اسسٹنٹ پروفیسروں کی جانب سے مبینہ جنسی زیادتی اور ہراسانی کا حساس معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لکشمن کمار نے دفتر میں طالبہ
پر جنسی حملہ کیا، جبکہ ڈاکٹر اے شیکھر ریڈی نے کھڑکی سے ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا۔ دھمکیوں کے باعث طالبہ ذہنی دباؤ کا شکار رہی۔ شکایت پر یونیورسٹی نے لکشمن کمار کو معطل کردیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔ منگل کے روز دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔