حیدرآباد 7 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک پرواز سے تقریباً ایک کلو ہائیڈروپونک گانجہ برآمد ہوا، جسے کسٹمز حکام نے ضبط
کر لیا۔ پولیس کے مطابق تلاشی کے خوف سے ملزمین گانجہ طیارے میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے غیر ملکی راستوں سے گانجہ اسمگلنگ پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔