: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آندھرا پردیش 11 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ کے قاضی پیٹ علاقے میں ایک جنونی عاشق نے شادی سے انکار پر 17 سالہ لڑکی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ ملزم کافی عرصے سے لڑکی کو ہراساں کر رہا تھا اور اس پر شادی کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ واقعے کے دن گھر میں
اکیلی پا کر اس نے حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم نے حراست کے دوران فرار ہونے کی کوشش کی اور دو کانسٹبلز کو زخمی کر دیا، جس پر پولیس نے اس کی ٹانگ پر فائرنگ کر کے اسے زخمی حالت میں دوبارہ قابو میں لے لیا۔ لڑکی نے دم توڑنے سے پہلے اپنے والد کے سامنے ملزم کا نام بھی لیا۔