نارائن پیٹ، 12 جون (یو این آئی) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے نرسریڈی پلی اور جکلر گاؤں کے درمیان قومی شاہراہ 167 پر جمعرات کی صبح ایک نجی لگژری بس اور ٹرک کے ٹکرا جانے سے کم از کم 15 مسافر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے یہاں بتایا کہ یہ
حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس 29 مسافروں کو لے کر کر ناٹک کے شیوا مو گا سے حیدر آباد جارہی تھی۔
تمام زخمیوں کو مکتل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد میں انہیں مزید علاج کے لیے رائچور اور محبوب نگر کے اسپتالوں میں بھیج دیا گیا۔