: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
محبوب نگر، 15 جولائی (ذرائع) جڑچرلا کے قریب بھوریڈپلی میں پیر کی صبح ڈی سی ایم وین اور آر ٹی سی بس کے درمیان ہوئے زبردست سڑک حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے-
اطلاعات کے مطابق حیدرآباد سے اننت پور کے دھماراورم کی طرف جانے والی بس نے ڈی سی ایم وین کو ٹکر مار دی، جو بھوریڈیپلی میں یو ٹرن لے رہی تھی۔ حادثہ اتنا
خوفناک تھا کہ بس سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور بس جل کر خاکستر ہوگئی-
بس میں لگے آگ کے شعلوں کو دیکھ کر راہگیروں نے مسافروں کو چوکنا کیا اور بس سے باہر نکلنے میں مدد کی۔ اس حادثے میں ڈرائیور کے ساتھ ساتھ 14 دیگر زخمی بھی ہوئے۔ بس میں تقریباً 36 مسافر سوار تھے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے سرکاری جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔