: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہرادون، 22 فروری (یو این آئی) اتراکھنڈ کے کماؤن ڈویژن میں پیر اور منگل کی درمیانی شب بارات سے واپس آنے والی ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس میں 14 افراد کی موت ہو گئی اور ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے پولس ذرائع نے منگل کی صبح بتایا کہ ٹنک پور-چمپاوت قومی شاہراہ سے منسلک سوکھی ڈھانگ-ڈنڈا مینار روڈ پر صبح تقریباً 3.30 بجے میکس گاڑی نمبر UK-04TA-4712 ایک کھائی میں گر گئی۔ گاڑی میں 16 افراد سوار تھے جن میں سے 14
افراد جاں بحق ہو گئے۔ وہیں ڈرائیور سمیت دو شدید زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ بڈھم سے تقریباً تین کلومیٹر آگے پیش آیا۔
گاڑی میں سوار تمام لوگ چمپاوت ضلع کے ککنئی گاؤں کے رہنے والے لکشمن سنگھ کے بیٹے منوج کی شادی سے واپس آرہے تھے، یہ شادی ٹنک پور کی پنچ مکھی دھرم شالہ میں مکمل ہوئی تھی۔ یہ سب لکشمن سنگھ کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔ مرنے والے ککنئی کے گاؤں ڈنڈا اور کٹھوتی کے رہائشی تھے۔