: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ڈھاکہ، 25 جنوری (ایجنسی)بنگلہ دیش میں ضلع کمِّلا کے تحصیل چاؤدّا گرام میں بدھ کے روز کوئلے سے لدے ٹرک کے پلٹنے اور اینٹ۔ بھٹوں کے مزدوروں کی جھوپڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے کم از کم 13 افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ہلاک ہونےوالے مزدور چاؤدّا
گرام میں نارائن پور گاؤں میں واقع قاضی اینٹ۔بھٹہ پر کام کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں 12 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اسپتال لے جاتے وقت ایک مزدور نے دم توڑ دیا۔ چاؤدّا گرام پولیس تھانے کے انچارج عبداللہ المحفوظ نے بتایا کہ کوئلے سے لدا ٹرک جس وقت مزدوروں کی جھوپڑی سے ٹکرایا اس وقت جھوپڑی میں 15 مزدور سو رہے تھے۔