ذرائع:
میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکزاکا میں ایک انٹراوشینک ٹرین کے پٹریوں سے اتر جانے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔میکسیکن نیوی کے مطابق یہ ٹرین نزندا قصبہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس میں مجموعی طور پر 250 افراد
سوار تھے جن میں 9 عملے کے ارکان اور 241 مسافر شامل ہیں۔ٹرین میں سوار افراد میں سے 193 افراد خطرے سے باہر بتائے گئے ہیں جبکہ 98 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 36 افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔میکسیکو کے اٹارنی جنرل آفس نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔