the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا حکومت کو ہندوستانی شہروں میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
جزوی طور پر
ذرائع:

حیدرآباد کے مشیرآباد میں کھیلنے کے لیے عمارت کی چھت پر جانے والی ایک کمسن لڑکی برقی شاک لگنے سے ہلاک ہوگئی، جبکہ اسے بچانے کی کوشش میں ایک دوسری لڑکی زخمی ہوگئی۔ مشیرآباد پولیس  کے مطابق، مشیرآباد سرکاری اسکول کے احاطہ میں واقع نائٹ اینگل ہوم فار گرلز میں مقیم 11سالہ ریبیکا ،14سالہ نندنی اور 9سالہ جئے شری پیر کی شام کھیلنے کے لیے عمارت کی چھت پر گئیں۔ اس دوران چوتھی جماعت کی طالبہ ریبیکا فرش صاف کرنے والی لکڑی سے کھیل



رہی تھی کہ اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن برقی تار سے اس کا ہاتھ چھوگیا، جس کے نتیجہ میں وہ نیچے گر پڑی۔ قریب موجود نندنی نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ بھی برقی شاک کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔ یہ منظر دیکھ کر جئے شری خوفزدہ ہوکر نیچے دوڑی اور ہوم کے ذمہ داروں کو اطلاع دی۔ منتظمین نے فوری طور پر دونوں لڑکیوں کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ریبیکا کو بچانے کے لیے سی پی آر بھی دیا، تاہم اس کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔اور اسے مردہ قرار دیا
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.