کینیڈا 11 فروری 2026 (اعتماد نیوز) کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں واقع ٹمبلر رج سیکنڈری اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اسکول کے اندر چھ لاشیں ملیں جبکہ دیگر متاثرین
میں ایک شخص اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دو افراد ایک رہائشی مکان سے مردہ پائے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی اور مشتبہ شخص کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔