: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،7 مارچ (ذرائع) تلنگانہ کے فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹاسک فورس ٹیم نے ٹولی چوکی اور امیر پیٹ کے مشہور ریستوراں پر چھاپے مارے ۔چھاپے کے دوران کئی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔
ٹولی چوکی مین روڈ پر واقع 4 سیزنز ملٹی کزائن ریسٹورنٹ میں، ریفریجریٹرز کو غیر صحت بخش حالات میں تھی۔کچن کے فرش میں نالیاں آلودگی وغیرہ۔اس کے علاوہ کاکروچ کی بھاری افزائش دیکھی گئی، کچن میں ہر جگہ کاکروچ موجود تھے۔
مزید برآں، ٹیم کو ذخیرہ میں چوہوں کے فضلے کی موجودگی کا پتہ چلا، جو چوہے کے انفیکشن کی نشاندہی کرتا ہے۔
ٹولی چوکی کے 4 سیزن کے علاوہ امیر پیٹ کے ریستورانوں پر چھاپے مارے گئے۔امیر پیٹ کے تازا کچن ٹیم کو نیم تیار شدہ اور خام مال، خوراک اور غیر خوراکی اشیاء ایک ساتھ ذخیرہ شدہ ملیں۔