: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ۔ یہ حادثہ توٹنگ ہیڈ کوارٹر سے 25 کلومیٹر دور سنگنگ ولیج اپر سیانگ ڈسٹرکٹ کے قریب پیش آیا۔ یہ آرمی ہیلی کاپٹر ردرا ہے۔ سرچ
آپریشن کے لیے ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ گوہاٹی ڈیفنس پی آر او کے حوالے سے بتایا گیا کے آرمی کا ہیلی کاپٹر ٹوٹنگ سے 25 کلومیٹر دور سنگنگ گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ جس جگہ حادثہ ہوا وہ سڑک سے منسلک نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔