: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ: ۱۷؍اکتوبر (اعتماد نیوز)بھوکر کے لاگ لود علاقہ میں سیاسی مخاصمت
کو لے کر ایک شخص کے ساتھ مارپیٹ کی گئی جس میں اس کی موت ہوگئی ۔ ملزموں
کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولس اطلاع کے مطابق لاگ لود کے
رہنے والے سمبھاجی اگلے واڑ (۴۵سال ) کو گزشتہ شام گاؤں کے ہی رہنے والے
کشور کدم ، اشوک کدم ، شنکر کدم ، مادھو کدم ، سریش کدم ، شیواجی کدم ،
پروین کدم ، پرمود کدم ، پورن آنند کدم ، ان لوگوں نے گرام پنچایت چناؤ کے
پرانے جھگڑے کو لے کر
مارپیٹ شروع کی ۔ اسی دوران سمبھاجی کے والد مادھو
اگلے واڑ (۶۵سال ) وہاں آئے اور انہوں نے جھگڑا مٹانے کی کوشش کی مگر
ملزموں نے مادھو اگلے واڑ کو بری طرح مارا جس سے ان کی جگہ پر ہی موت ہوگئی
۔ سمبھاجی اگلے واڑ کی شکایت پر مذکورہ (۹) ملزمین کے خلاف مارپیٹ اور قتل
کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ چونکہ اگلے واڑ کا تعلق ایس ٹی طبقہ سے ہے اس
لئے پولس نے ملزموں کے خلاف ایٹراسٹی ایکٹ کے تحت بھی معاملہ درج کرکے اس
واقعہ کی تحقیقا ت اسسٹنٹ ایس پی یوگیش کمار کو سونپی ہے ۔