: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،4جون(اعتمادنیوز)رین بازار پولیس حدود میں ایک 38سالہ بزنسمین نے چہارشنبہ کے روزخودکو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔رین بازار پولیس کے مطابق نعش کی شناخت محمد عبدالمقیم کی ہے جو
پیشہ سے ایک بزنسمین ہے۔رین بازار کے رہائشی عبدالمقیم نے چہارشنبہ کی دوپہر اپنی رہائش گاہ میں پھانسی لگا لی۔خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔رین بازار نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو عثمانیہ منتقل کردیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا۔