the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا NTA کو ایک نئی ٹیسٹنگ باڈی سے تبدیل کیا جانا چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 حیدرآباد ۔ 2 مارچ (اعتماد نیوز) محکمہ برقی کے عہدیداروں کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی نے دو کم عمر لڑکوں کی جان لے لی جبکہ ایک شدید جھلس گیا۔ یہ واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں سلیمان نگر میں پیش آیا۔ پولیس اور خاندانی ذرائع کے مطابق 17 سالہ اقبال احمد ولد مرحوم اشرف احمد‘ 16 سالہ محمد خالد ولد محمد نذیر اور ان کا ساتھی سید عظمت آج صبح کی اولین ساعتوں میں سلیمان نگر علاقہ میں برقی ٹرانسفارمر کے پاس الکٹرک شاک لگنے سے شدید طور پر جھلس گئے۔ اس حادثہ میں اقبال اور خالد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ عظمت کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرانسفارمر کے پاس ارتھنگ کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی افراد عہدیداروں کی لاپرواہی پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے نعشوں کے ساتھ ڈیری فارم کے قریب واقع الکٹرسٹی کے دفتر کے روبرو شدید احتجاج کیا۔ نمائندہ کارپوریٹر مجلس ایم اے عزیز مقام واقعہ پر پہنچ گئے۔ان کے ہمراہ ابتدائی مجالس کے صدور و معتمدین کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد بھی تھی۔ جن میں مسرس محمد شوکت‘ محمد رؤف‘



محمد خالد اور دیگر شامل ہیں۔ دو بچوں کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر صدر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس نے الکٹرسٹی دفتر پہنچ کر اعلیٰ عہدیداروں سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے متعلقہ اے ای کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا اور مہلوک بچوں کو فی کس 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا اور زخمی کو ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد کا مطالبہ کیا۔ اتوار ہونے کی وجہ سے دفتر پر متعلقہ عہدیدار موجود نہیں تھے۔ بعد ازاں اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے اے ای کے خلاف کارروائی کے تیقن کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔ مقامی افراد نے شکایت کی کہ مذکورہ ٹرانسفارمر کے پاس ارتھنگ تھی‘ کل بارش کی وجہ سے اچانک ارتھنگ آگئی اور بچے اسی کے نتیجہ میں جھلس گئے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ متعلقہ اے ای سے شکایت کی گئی تاہم انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ محکمہ برقی کے عہدیداروں کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ نعشوں کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.