حیدرآباد۔ 9۔
فروری (اعتماد نیوز) خانگی کالج میں سینئرس کی جانب سے مبینہ زدوکوبی کے
بعد ایک طالب علم نے خودکشی کی کوشش کی۔ ریاگنگ کا بھی الزام عائد کیا گیا
ہے۔ تفصیلات کے مطابق شراون نامی طالب علم دنڈیگل پولیس اسٹیشن کے حدود میں
واقع ایک خانگی کالج میں فارما کورس میں زیر تعلیم ہے۔ اسے کل انجینئرنگ
کے دو طلبہ نے
زدوکوب کیا جس کے بعد دل برداشتہ ہو کر نوجوان نے زائد مقدار
میں نامعلوم دوائیں کھالی اور اسے تشویشناک حالت میں علاج کے لئے ہاسپٹل
منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور طلبہ
مفرور ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینئرس کی مبینہ ریاگنگ سے تنگ آکر طالب علم نے
یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔