حیدرآباد۔9۔فروری (پی ٹی آئی) نظام آباد میں ایک تھری وہیلر الٹ جانے کے نتیجہ میں 5افراد بشمول ایک بچے ہلاک اور دیگر8زخمی ہوگئے۔ یہ
واقعہ نظام آباد کے جوکال منڈل میں جوکال چوراہا کے قریب7:15بجے شام پیش آیا۔ زخمیوں کو مقامی دواخانہ میں شریک کروایا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔