: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔10۔جنوری(اعتماد نیوز)سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما نے آج کہا کہ
دو سال سے سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے والے پانچ نائزیریا سے تعلق رکھنے
والے افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پانچ افراد
انٹر نیٹ پر دوسرے افراد کے پیسوں کی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ سٹی پولیس
کمشنر
نے مزید کہا کہ ان میں تین افراد کے پاس جعلی ویزا ہے۔ انہوں نے مزید
کہا کہ انکے قبضہ سے 61 لاکھ روپئے کو ضبط کر لیا گیا ۔ سٹی پولیس کمشنر
نے کہا کہ ان پانچ افراد نے چوری آباد ‘تمل ناڈو دہلی اور ممبئی سے کی ہے۔
پولیس نے انکے قبضہ سے دو لیپ ٹاپ ‘چھ اے ٹی ایم کرڈرس ‘موبائل فونس اور سم
کارڈ کو ضبط کر لیا ہے۔