: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: شہر کے ٹولی چوکی علاقے میں ایک آٹو ڈرائیور کے قتل کی دلخراش واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ مزمل عرف ایوب کی نعش جمعرات کے روز بختاور گوڑہ کے علاقے میں برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آٹو ڈرائیور کا پلاسٹک وائر سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق
مقتول کو آخری بار بدھ کی رات اپنے ایک دوست کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کی تلاش پولیس کر رہی ہے تاکہ قتل کی وجوہات کا پتہ چل سکے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں یہ دوسرا قتل ہے — اس سے قبل بنڈلہ گوڑہ کے غوث نگر میں بھی ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا تھا۔