: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ: ۸؍اگست (نامہ نگار)ناندیڑ شہر کے بھاگیہ نگر ،اےئر پورٹ اور شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے حدود میں ہورہے چوری کے واقعات کی تحقیقات ایل سی بی کی ٹیم کررہی تھی ۔ ایل سی بی کی ٹیم نے ۲؍چوروں کو فی الحال حراست میں لیا ہے اور ان کے قبضہ سے دو موٹرسائیکلیں ضبط کی گئی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ شہر کے محبوب نگر علاقہ سے سید
ذاکر سید ظفر(۲۳سال ) اور سنجے پنڈت نامنور (۲۲سال ) عرف سمیر کوحراست میں لیا گیا ہے ۔ پولس نے ان دونوں کے پاس سے آشیرواد نگر سے چوری کی ہوئی دو موٹرسائیکلیں ضبط کی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کے پاس سے چوری کا دوسرا مال بھی برآمد ہوا ہے ۔ یہ دونوں چور مختلف پولس اسٹیشن کے حدودمیں پیش آئے چوری کے واقعات میں ملوث بتائے جارہے ہیں ۔ ایل سی بی کی ٹیم مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔