ناندیڑ: ۱۸؍اکتوبر (اعتماد نیوز)شہر کے قدیم کو ٹھا علاقہ میں ایک دلت 
نوجوان کو قتل کردینے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹھا کے مُر
 مُرا گلی کے رہنے والے نوجوان سریش بسونتے (۳۰سال ) کی نعش آج صبح ۷بجے کے
 قریب کوٹھا علاقہ میں برآمد ہوئی ہے ۔ سریش کے 
کانوں کے پاس سر پر وار 
کرکے اُسے قتل کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی اس کے ہاتھ اور پیٹ پر بھی مارپیٹ کرنے
 کے نشانات موجود تھے ۔ نامعلوم قاتلوں نے گزشتہ رات اس کا قتل کیا ہے ۔ 
سریش کے بھائی چاندو بسونتے کی شکایت پر سڈکو پولس اسٹیشن میں نامعلوم 
افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔