the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

گجرات اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ناندیڑ:۱۰؍ستمبر (اعتمادنیوز)ناندیڑ ہنگولی ، ایوت محل ، ان اضلاع سے کسانوں کے بیل چوری کرکے انہیں فروخت کرنے والی ٹولی کو ناندیڑ ایل سی بی نے گرفتار کیا ہے ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق ناندیڑ کے ایس پی پرم جیت سنہہ دھیا ،ایڈیشنل ایس پی تاناجی چکھلے نے بیل چوری کے مقدمات کا سراغ لگانے کیلئے لوکل کرائم برانچ کی ٹیم کو ذمہ داری سونپی تھی ۔ ایل سی بی کے انسپکٹر شری دھر پوار کی نگرانی میں ایل سی بی کی ٹیم نے انتہائی خفیہ طریقہ سے بیل چوری کے واقعات کا سراغ لگایا ۔ ناندیڑ شہر کے گاڑی پورہ علاقہ کا رہنے والا ہنومان پنڈت (۲۸سال ) اس کے چار پہیہ گاڑی میں چوری کے بیل لائے جاتے تھے ۔ پولس کے مطابق شیخ فیاض شیخ ابراہیم ساکن عمران کالونی ، دیگلورناکہ ، شیخ ارشاد شیخ رؤف ساکن عمر کھیڑ ، وسیم خان رشید خان ساکن عمر کھیڑ ، شیخ وسیم ساکن



عمرکھیڑ ، محمد شہباز محمد جاوید ، یہ مختلف مقامات سے بیل چوری کرتے تھے اور یہ پھر چوری کے بیل ناندیڑ کے رہنے والے محمد ساجد محمد ایوب کو لاکر دیتے تھے ۔ پولس نے بتایا کہ محمد ساجد چوری کے بیلوں کو عقیل قریشی کو فروخت کرتاتھا ۔ عقیل قریشی کی ہوٹل ہے اور اس کے گودام میں یہ بیل کاٹ کر اس کا گوشت ہوٹل کی تہاری و بریانی میں استعمال کیا جاتا تھا اور ساتھ ہی چوری کے بیلوں کا گوشت بھی فروخت کیا جاتاتھا ۔ چونکہ چوری کے فوری بعد بیلوں کو ذبح کردیا جاتا تھا اس لئے بیلوں کا کوئی ثبوت موجود ہی نہیں رہ رہاتھا ۔ پولس نے مذکورہ ٹولی کے افراد سمیت گاڑی ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔ ایل سی بی کی اس کارروائی پر ایس پی دھیہ نے ٹیم کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ بتا یا جارہا ہے کہ اس ٹولی نے ابھی تک کئی بیل چوری کرکے انہیں فروخت کردیاتھا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2022 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.