the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

کر نول19؍نومبر(اعتمادنیوز)برقی ٹرانسفارمرکی منظوری کے لئے رشوت لیتے ہوئے گرفتارشدہ ٹرانسکواے ای مسٹروی کرشنپاکوکرنول اے سی بی کورٹ جج مسٹرپرسادراجونے دوسال کی سزائے قیدسناتے ہوئے 1500روپئے جرمانہ عائدکیا ہے۔واضح ہوکہ ضلع اننت پور ہندوپورکے علاقہ میں بلم پلی سے تعلق رکھنے والے14کسانوں نے اپنی اراضی کے لئے درکاربرقی سربراہی کے لئے ایک زائدٹرانسفارمرنصب کرنے کے لئے اے ای مسٹروی کرشنپا سے درخواست کی تھی،جس پراے ای نے 12ہزارروپئے رشوت طلب کیاتھا۔مذکورہ کسانوں نے اس کی شکایت اے سی بی عہدیداروں کوکی تھی،جس پراننت پوراے سی بی عہدیداروں نے 13؍ستمبر2011ء کو اے ای کوکسانوں سے6ہزارروپئے لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتارکرکے عدالت روانہ کیاتھا۔آج جرم ثابت ہونے پرکرنول اے سی بی کورٹ جج مسٹرپرسادراجو نے اے ای وی کرشنپاکودوسال کی سزائے قیدسناتے ہوئے 15سوروپئے جرمانہ عائدکیاہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد' مرکز جموں وکشمیر میں امن لا سکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.