: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ: ۲۷؍اکتوبر (اعتمادنیوز)ناندیڑ شہر کے سڈکو علاقہ میں ایک نوجوان کو
کیروسین چھڑک کر زندہ جلانے کی کوشش کی گئی ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق
گزشتہ دوپہر ۱۲؍بجے کے قریب راہول نگر سڈکو کے رہنے والے ارون سون کامبڑے
(۳۱سال ) کو شاہو نگر بودھ مندر کے پاس باڑو سوڑنکے ، شانتا بائی سوڑنکے،
بارکی سوڑنکے ، چندی سوڑنکے تمام
ساکنان راہول نگر سڈکو نے روک کر اس سے
پیسے کا مطالبہ کیا ۔ پیسے نہ دینے پر باڑو سوڑنکے نے ارون کے جسم پر
کیروسین چھڑک کر اُسے آگ لگادی اور اُسے زندہ جلانے کی کوشش کی ۔ ارون سون
کامبڑے کی شکایت پر مذکورہ چاروں ملزمین کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ سڈکو
پولس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے ۔ معاملے کی تحقیقات پی ایس آئی راکھ کررہے
ہیں ۔