the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ناندیڑ:۶؍نومبر(اعتماد نیوز)شہر کے حیدرباغ علاقہ میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گروتاگدی کے دوران عالیشان دواخانہ تعمیر کیاگیاتھا ۔ بلدیہ کے حیدرباغ دواخانہ میں فی الحال میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہی صبح کے وقت او پی ڈی چلایا جاتا ہے ۔ دیگلور ناکہ اور اطراف کے لوگوں کی سہولت کیلئے یہ عالیشان دواخانہ تعمیر کیاگیاتھا ۔ گزشتہ دنوں اعلان کیا گیاتھا کہ بلدیہ کے اس دواخانہ کو سرکاری دواخانہ میں تبدیل کیا جائے گا۔ بلدیہ کے بجائے یہ دواخانہ سرکاری دواخانہ کے ماتحت چلا یا جائے گااور یہاں پر سرکاری ڈاکٹرس کی ٹیم ۲۴؍گھنٹے موجود رہیں گی ۔ ابھی تک میونسپل کارپوریشن کے اس دواخانہ کو سرکاری دواخانہ میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے علاقہ کے مریض علاج کی غرض سے صبح کے وقت دواخانہ کا رخ کرتے ہیں ۔ حیدرباغ دواخانہ میں ان دنوں آوارہ کتوں کی بہتات ہوچکی ہے ۔ دواخانہ کے دروازے کے روبرو کتوں نے اپنا قبضہ جما رکھا ہے ۔ جس سے آنے جانے والے مریضوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ اس کے علاوہ دواخانہ کے کھلے احاطہ میں بھی بڑی تعداد میں آوارہ کتوں کا ہجوم دکھائی دیتا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے اس دواخانہ کی طرف بلدیہ حکام ان دیکھی کررہے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد' مرکز جموں وکشمیر میں امن لا سکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.