: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مسئلہ کے حل کیلئے مجلسی قائد کی ڈی ای سے نمائندگی
ادونی شہر کے علاقہ خونی محلہ میں پچھلے کئی دنوں سے برقی سربراہی میں
اُتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے ۔ جس کی وجہہ سے عوام کو مشکلا ت کا سامنا کرنا
پڑ رہا ہے ۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے مجلسی قائد فیاض باشاہ نے ادونی شہر
کے ڈیویژنل انجینئر برائے برقی سرابراہی سے ملاقات کرکے اپنے علاقے میں پیش
آرہی دشواریوں سے متعلق تفصیلی جائزہ دلوایا۔ اور مسئلے کو فوری حل کرنے
کیلئے ایک یاد داشت بھی پیش کی۔ ڈیویژنل انجینئر نے مجلسی قائد کی شکایت
سماعت کرنے کے بعد فوری مسئلے کو حل کرنے کا تیقن دیا۔