: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ: ۲۰؍اکتوبر (اعتماد نیوز)ناندیڑ شہر اور اردھاپور میں دو مقامات پر
خواتین کے زیورات چوری کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ پولس پریس نوٹ کے
مطابق گنیش نگر علاقہ کی خاتون شیلا راجورکر یہ گزشتہ شام گنیش نگر میں
موجود ہنومان مندر میں درشن کیلئے گئی ہوئی تھی ۔ مندر میں درشن کے بعد یہ
خاتون پیدل اپنے مکان کی طرف آرہی تھی کہ موٹرسائیکل پر آئے ہوئے دولٹیروں
نے اس کے گلے میں موجود ڈھائی
تولہ سونے کا منگل سوتر چھین کر فرار ہوگئے ۔
شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں نامعلوم لٹیروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
اُسی طرح جلگاؤں کی رہنے والی خاتون منیشا قندہارے یہ ناندیڑ سے بس میں
سوار ہوکر اکولہ کیلئے روانہ ہوئی تھی ۔ ایس ٹی بس میں اردھاپور کے پاس
نامعلوم چوروں نے اس کے پرس میں موجود سونے چاندی کے زیورات سفر کے دوران
چوری کرلئے ۔ اردھاپور پولس اسٹیشن میں چوری کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔