the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

گجرات اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ناندیڑ: ۲۔ اکتوبر (اعتماد نیوز)ناندیڑ ضلع پریشد کے تعمیراتی محکمہ کے ڈپٹی انجینئر کو آج تین ہزارروپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ اینٹی کرپشن محکمہ کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق حدگاؤں تعلقہ کے عمری جاگیر گاؤں میں ۱۳؍ویں فائنانس کمیشن کے فنڈ سے سی سی روڈ کا کام انجام دیاگیاتھا ۔ سڑک تعمیر کے کام کے بل کو منظور کرنے کیلئے کنٹراکٹر سے ڈپٹی انجینئرتعمیراتی



محکمہ ناندیڑ شمال ضلع پریشد ناندیڑ مسٹر تائیڑے نے ۴؍ہزاررروپئے رشوت طلب کی تھی ۔ مذکورہ گتہ دار نے اینٹی کرپشن محکمہ میں اس کی شکایت تحریری طورپر پیش کی تھی ۔ جس کی بنیاد پر آج جال بچھایا گیا ۔ ضلع پریشد بلڈنگ میں انجینئر شرد تائیڑے نے تین ہزارروپئے نقد رشوت قبول کی جس کے فوری بعد اُسے اینٹی کرپشن کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ تائیڑے کے خلاف وزیرآباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2022 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.