ممبئی ، 16 مئی (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے لیس بینک لمیٹڈ پر اپنے سالانہ فائنشیل اسٹیٹمنٹ میں صارفین کی شکایات سے متعلق معلومات کو صحیح طریقے سے ظاہر نہ کرنے پر 29 لاکھ 60 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا
ہے۔
آربی آئی نے جمعہ کو کہا کہ یہ جرمانہ ” فائنشیل اسٹیٹمنٹ پریزینٹیشن اور ڈسکلوزر “ سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر لگایا گیا ہے۔
مالی سال 2023-24 کے بینک کے جائزے کے دوران، یہ پایا گیا کہ اس نے صارفین کی شکایات پر نا مکمل یا غلط ڈیٹا پیش کیا ہے۔