the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 08 مئی (یواین آئی) امیر ترین شخص اور معروف صنعتکار مکیش امبانی کے ڈیجیٹل ریلائنس پلیٹ فارمس نے امریکہ کی معروف ایکوئٹی کمپنی وسٹا ایکوئٹی پارٹنر کے ساتھ جمعہ کے روز 11367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
امریکہ کی پرائیویٹ ایکوئٹی فرم وسٹا ایکوئٹی پارٹنرس نےریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیو پلیٹ فارم میں 2.32 فیصد حصہ داری خریدی ہے۔ یہ سودا 11،367 کروڑ روپے میں ہوا ہے۔
اس سے پہلے دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے جیو پلیٹ فارمس میں 43754 کروڑ روپے سرمایہ کاری سے 9.99 فیصد اور ٹیکنالوجی سرمایہ کار سلور لیک نے 5655.75 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 1.15 فیصد ایکوئٹی خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔
جیو پلیٹ فارمس میں تین ہفتے سے کم وقت میں 60596.37 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے تین سودے ہو چکے ہیں۔وسٹا کا جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری سودا 4.91 لاکھ کروڑ روپے کے ایکوئٹی اور 5.16 لاکھ کروڑ روپے کی انٹرپرائزقیمت پر ہوا ہے۔ جیو پلیٹ فارمس میں وسٹا کو 11367 کروڑ سرمایہ کاری سے 2.32 فیصد ایکوئٹی ملے گی۔
وسٹا کی سرمایہ کاری پر تبصرہ کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین , منیجننگ ڈائرکٹر مکیش امبانی نے کہا، "وسٹا کا ایک اہم پارٹنر کے طور پر خیر مقدم کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے، یہ دنیا بھر کی بڑی مخصوص ٹیکنالوجی سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ہمارے دیگر



شراکت داروں کی طرح، وسٹا بھی ہمارے ساتھ یکساں نظریات شیئر کرتی ہے، جس میں تمام ہندوستانیوں کے فوائد کے لئے ہندوستانی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ دینے اور ٹراسفرمیشن کا وژن شامل ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ٹیکنالوجی کی تبدیلی کی طاقت سب کے لئے ایک بہتر مستقبل کی چابی ہے، گجراتی خاندانوں سے جڑے رابرٹ اور برائن کے طور پر مجھے دو بہترین عالمی ٹکنالوجی لیڈر ملے ہیں، جو ملک اور اس کی ڈیجیٹل انڈین سوسائٹی کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم جیو میں وسٹا کی پیشہ ورانہ مہارت اور ملٹی لیول سپورٹ کا فائدہ اٹھانے کے لئے پرجوش ہیں۔ " سودے پر وسٹا کے چیئرمین اور سی ای او رابرٹ ایف اسمتھ نے مسٹر امبانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ڈیجیٹل سوسائٹی کی صلاحیت میں یقین رکھتے ہیں، وہ ڈیجیٹل سوسائٹی جس کی تعمیر جیو انڈیا کے لئے کر رہا ہے۔ ایک عالمی لیڈر کے طور پر مکیش کی دور اندیشی نے ڈیٹا انقلاب کو آگے بڑھایا ہے۔ ہم جیو پلیٹ فارم سے جڑنے کی مہم سے اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ "
ستمبر -2016 میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں قدم رکھنے والی جیو محض 44 ماہ میں اس شعبے کی معروف کمپنی بن گئی اور اس کے 38.75 کروڑ صارفین ہیں۔
اس سودے کے لئے ریلائنس فائنانس کے مشیر مورگن اسٹینلے، اےجےڈبي اینڈ پارٹنرس اور ڈیوس پولك اینڈ وارڈ ویل قانونی مشیر ہیں جبکہ کرکلینڈ اینڈایلس ایل ایل پی اور شردل امرچند منگلداس اینڈ کمپنی وسٹا کے قانونی صلاح کار ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.