the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/16اپریل(ایجنسی) ویڈیو اسٹیرمنگ ایپ ٹک ٹاک ، جس پر لوگ اپنے ویڈیو بناکر اپ لوڈ کرتے ہیں، جس میں بچہ سے لیکر بوڑھے تک اسکے دیوانے ہوگئے ہیں، اور اس میں فحشی جیسے ویڈیوز سامنے آرہے ہیں، اسکے بعد حکومت نے ایک قدم اٹھایا ہے- سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی لگانے سے متعلق مدراس ہائی کورٹ کی مدورائی بنچ کے فیصلے پرروک لگانے سے انکارکردیا تھا جس کے بعد مرکزی حکومت نے ایپل اور گوگل کو پلے اسٹور سے ٹک ٹاک موبائل ایپ کو ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔

ملک میں 104 ملین صارفین اس کا استعمال کررہے ہیں۔ ٹک ٹاک کی



وباءان دنوں نوجوانوں میں پھیل رہی ہے۔ ٹک ٹاک کے ویڈیوز دیکھنے والوں کے ساتھ اس پرویڈیوزاپ لوڈ کرنے کا جنون بھی نوجوان نسل میں بڑھتا جارہا ہے۔ دو دن پہلے ہی ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی ۔


واضح رہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ایک معاملہ کی سماعت کے دوران یہ ہدایت دی ۔جسٹس سندرنے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پرغیراخلاقی اورغیرمہذب ویڈیوزپیش کئے جا رہے ہیں۔ کورٹ نے بتایا کہ انڈونیشیا اوربنگلہ دیش جیسے ممالک میں ٹک ٹاک پر پہلے سے ہی پابندی ہے اوروہیں امریکہ نے چلڈرن آن لائن پرائیویسی ایکٹ منظورکرلیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.