: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/22 اپریل(ایجنسی) ہندوستان کے بے حد مقبول ویڈیو ایپ ٹاک ٹاک پر سے پابندی ہٹ سکتی ہے، ٹک ٹاک پر پابندی والے معاملے کی سنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کو 24 اپریل کو ٹک ٹاک پر آخری روک کے احکام پر غور کرنے کو کہا ہے، سپریم کورٹ نے صاف کیا کہ اگر اس دن مدارس ہائی کورٹ نے اس پر غور نہیں کیا تو آخری روک
ہٹ جائے گی-
اس سے پہلے سپریم کورٹ نے فی الحال ہائی کورٹ پر روک لگانے سے انکار کیا تھا- سپریم کورٹ نے کہا کہ فی الحال ہائی کورٹ معاملے کی سنوائی کررہا ہے، بتادیں کہ ٹک ٹاک ایپ کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، ایک درخواست میں مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا گیا ہے اور ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کی مانگ کی گئی ہے-