: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 15 مئی (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ایشین پینٹ ، ٹاٹا موٹرز ، ماروتی اور ریلائنس سمیت سولہ بڑی کمپنیوں میں فروخت کے دباؤ کی وجہ سے آج شیئر بازار کی پچھلی گزشتہ تین دنوں کی
تیزی تھم گئی اور یہ گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 117.58 پوائنٹس گر کر 72,987.03 پوائنٹس رہ گیا۔ اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسٹی 17.30 پوائنٹس کی کمی سے 22٫200.55 پوائنٹس پر آگیا-