: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 11 نومبر (یواین آئی) عالمی بازار میں ملا جلا رجحان رہنے کے درمیان ریلائنس انڈسٹریز میں چار فیصد سے زائد کی فروخت ہونے کے بعد باوجود دھات، ہیلتھ کیئر، آئی ٹی، ٹیک جیسے گروپ میں ہوئی خریداری کی بدولت شیئر بازار میں آج مسلسل آٹھویں دن تیزی قائم رہی اور اس دوران سینسیکس اور نفٹی نئی چوٹی پر پہنچ
گیا۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والا سنسیکس 316.02 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43593.67 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 118.05 پوائنٹس مضبوط ہو کر 12749.15 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی جس سے مڈکیپ 0.77 فیصد بڑھ کر 15663.13 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.34 فیصد اٹھ کر 15283.22 پوائنٹس پر رہا۔