: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 09 دسمبر (یو این آئی) عالمی سطح سے ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر کیپٹل گڈس، انرجی، ٹیلی کام اور انڈسٹریل جیسے گروپوں میں خرید کی وجہ سے شیئر مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا سینسری انڈیکس سینسیکس 157.45 پوائنٹس بڑھ کر 58807.13
پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 47.10 پوائنٹس کے اضافے سے 17516.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای پر چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں نے بھی زبردست خرید کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.38 فیصد بڑھ کر 25608.33 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.80 فیصد بڑھ کر 29014.46 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔