the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 28اپریل (یو این آئی) ریزرو بینک (آر بی آئی) کی طرف سے میوچل فنڈ کے لئے ایڈیشنل لیکویڈیٹی تدابیر سے گھریلو شیئر بازاروں میں آج مسلسل دوسرے دن مضبوطی نظر آئی اور بی ایس ای کا سینسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی ایک فیصد سے زیادہ بڑھ کر ڈیڑھ مہینہ کی اعلی ترین سطح پر بند ہوئے۔
آر بی آئی نے پیر کو میوچل فنڈ کے لئے پچاس ہزار کروڑ روپے کی ایڈیشنل لیکویڈیٹی دستیاب کرانے کے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ اس سے شیئر بازار مسلسل دوسرے دن گلزار رہا۔



بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں کے شیئروں میں زبردست خرید سے سینسیکس 371.44پوائنٹ یعنی 1.17فیصد چڑھ کر 32,114.52پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ نفٹی بھی 98.60پوائٹ یعنی 1.06کے اضافہ کے ساتھ 9,380.90پوائنٹ پر بند ہوا۔ یہ دونوں کی 13کے بعد بند ہونے کی اعلی ترین سطح ہے۔
بجاج فائنانس کے شیئر نو فیصد، ایچ ڈی ایف سی کے پونے آٹھ فیصد، ایکسس بینک کے ساڑھے چھ فیصد اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے تقریباًً ساڑھے تین فیصد کی سبقت کے ساتھ بند ہوئے۔ سن فارما کو سب سے زیادہ سواتین فیصد کا نقصان ہوا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.