the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 25 جنوری (یو این آئی) روس یوکرین کشیدگی اور امریکی فیڈ ریزرو کے سود شرحوں میں کٹوتی شروع کرنے کے اشاروں سے سرمایہ کاروں کی احتیاط کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ماروتی، ایس بی آئی، این ٹی پی سی، ٹاٹا اسٹیل اور ایل ٹی جیسی اتنی بڑی کمپنیوں میں مضبوط خرید کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی لوٹ آئی بی ایس ای کے تیس حصص والے حساس انڈیکس سینسیکس میں 366.64 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 57,858.15 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 121.25 پوائنٹس کے اضافے سے 17,270.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ بڑی



کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خرید کا روز رہا ۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.03 فیصد بڑھ کر 24,245.46 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.81 فیصد بڑھ کر 28,869.33 پوائنٹس پر رہا ۔
اس دوران کنزیومر ڈیوربلز اور آئی ٹی گروپ میں 0.39 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر بی ایس ای کے باقی 17 گروپوں میں تیزی رہی ۔ ٹیلی کام گروپ سب سے زائد 2.46 فیصد کے فائدے میں رہا ۔ اس کے علاوہ سی ڈی جی ایس 1.09، ایف ایم سی جی 1.14، فنانس 1.05، انڈسٹریل 1.21، یوٹیلٹیز 2.44، آٹو 2.32، بینکنگ 2.21، کیپٹل گڈز 1.36، میٹلز 0.94، آئل اینڈ گیس 1.28 فیصد اور پاور گروپ کے شیئر بھی 1.24 فیصد مضبوط رہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.