: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 اگست (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ’جعلی احکامات‘ کے جھانسے میں نہ آئیں اور انکم ٹیکس رٹرن داخل کرنے کی توسیع کی گئی آخری تاریخ یعنی 31 اگست تک اپنا ریٹرن فائل کریں۔
محکمہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام پر وائرل ’جعلی آرڈر‘ کی تصویر اشتراک کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر کہا ، ’’سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کو معلوم ہوا ہے کہ انکم
ٹیکس رٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک حکم ( کی کاپی) وائرل ہو رہا ہے۔ یہاں واضح کیا جاتا ہے کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 31 اگست 2019 تک اپنا ریٹرن داخل کریں۔
سوشل میڈیا پر وائرل جعلی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس رٹرن بھرنے کی آخری تاریخ 31 اگست سے بڑھا کر 30 ستمبر کردی گئی ہے۔ اس پر جاری ہونے کی تاریخ 29 اگست ہے۔