: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) تجارتی گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ٹاٹا موٹرز نے یکم اکتوبر سے اپنی کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ قیمت میں اضافہ 2 فیصد تک ہوگا اور اس کا اطلاق گاڑیوں کے ماڈل اور مختلف ویریئنٹ پر ہوگا۔ اس میں کہا گیا کہ
اسٹیل اور قیمتی دھاتوں جیسے کموڈیٹیز کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کمپنی نے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صارفین پر کچھ بوجھ ڈالنے کی ضرورت محسوس کی۔
کمپنی نے کہا کہ اس نے قیمت میں اضافے کو کم سے کم کرنے کے لیے مزید کوششیں کی ہیں اور اس کے لیے اس نے پیداوار کی مختلف سطحوں پر لاگت کا کچھ حصہ ایڈجسٹ کیا ہے۔