: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو سستی پرواز کی خدمات مہیا کروانے کے لیے مشہور ایئر لائن‘ اسپائس جیٹ کو سوئس مالیاتی خدمات کی بڑی کمپنی ’کریڈٹ سوئس‘ کے ساتھ بقایا کی ادائیگی سے متعلق تنازعہ کو حل کرنے کے لیے تین ہفتوں کا وقت دیا۔
چیف جسٹس این وی رمنا کی
قیادت والی بنچ نے اسپائس جیٹ کی جانب سے تین ہفتوں میں تنازعہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد اسے یہ راحت دی۔
چیف جسٹس نے اسپائس جیٹ پر کئی سخت تبصرے کے ساتھ اس کے خلاف مدراس ہائی کورٹ کے حکم پر تین ہفتوں تک روک لگا دی جس میں اسپائس جیٹ کو اپنا کام کاج سمیٹنے کی کی ہدایت دی گئی تھی۔