the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی)دہلی ہائی کورٹ نے ایئر انڈیا سرمایہ کشی کے مطالبے سے متعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن پارلیمنٹ سبرمنیم سوامی کی عرضی جمعرات کو خارج کردی چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ نے عرضی خارج کی ہے مسٹر سوامی نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنی درخواست میں مرکزی حکومت اور ٹاٹا سنز کے ساتھ 18,000 کروڑ روپے کے سودے میں من مانی اور بدعنوانی کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ یہ سودا مفاد عامہ کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ سودا



ٹاٹا سنز کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا۔
بی جے پی ایم پی نے الزام لگایا تھا کہ ٹاٹا اور ایک غیر ملکی کمپنی 'ایئر ایشیا‘جوائنٹ وینچر کے معاملے کی جانچ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کر رہی ہے۔ ایسے میں ٹاٹا کے ساتھ معاہدہ نامناسب ہے۔
سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے اورسرمایہ کشی کو پالیسی سازفیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایئر انڈیا کو ہونے والے بھاری نقصان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.