ممبئی، 30 جون (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان، مقامی سطح پر توانائی، آٹو ، بینکنگ، میٹل اور رئیلٹی سمیت دس گروپوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ مسلسل چار دن سے جاری تیزی رک گئی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس
سینسیکس 452.44 پوائنٹس کی گراوٹ سے 83606.46 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 120.75 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25517.05 پوائنٹس پر آگیا۔
تاہم ، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس، مڈ کیپ اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں کافی خریداری ہوئی، جس نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔