ممبئی 3 اکتوبر (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کوئی کمی نہ کرنے کے اشارے کی وجہ سے عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر توانائی ، آٹو، دھات اور تیل و گیس سمیت پندرہ گروپوں میں فرورت کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ
لڑھک گیا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 316.31 پوائنٹس غوطہ لگا کر 65512.10 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفشی 109.55 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 19528.75 پوائنٹس رہ گیا۔ تاہم بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے بر عکس ، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں تیزی رہی۔