: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 08 نومبر (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان پیر کو گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں ٹائٹن، الٹراسمکو، بجاج فائنینس اور ٹیک مہندرا سمیت 22 کمپنیوں میں زبردست خرید کے زور پر اضافہ ہوا اور نفٹی 18 ہزار کی حد کو عبور کر گیا۔
بی ایس ای کا تیس
شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 477.99 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 60,545.61 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 151.75 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 18 ہزار کے نشان سے اوپر 18,068.55 پوائنٹس پر آگیا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔