ممبئی، 12 مئی (یو این آئی) ہند - پاک جنگ بندی معاہدے کی وجہ سے دونوں ممالک کے در میان کشیدگی میں کمی سے حوصلہ پانے والے سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر زبردست خریداری کے سبب شیئر بازار آج پانچ مہینے کی بلند ترین سطح پر پہنچ
گیا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 2975.43 پوائنٹس یعنی 3.74 فیصد کے اضافے کے ساتھ ، جون 2024 کے بعد اس کا سب سے بڑا اضافہ ہے ، 82 ہزار پوائنٹس کے نمایاں نشان کو عبور کرتے ہوئے 82,429.90 پوائنٹس کے ساتھ پانچ مہینے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا-