ممبئی ، 22 اگست (یو این آئی ) گھر یلو شیئر بازاروں میں لگاتار چھ دن کی تیزی کے بعد جمعہ کو گراوٹ درج کی گئی اور بی ایس ای کا 30 شیئروں والا اشاریہ شینسیکس 693.86 پوائنٹس یعنی
0.85 فیصد کی گراوٹ کے 81,306.85 پوائنٹس پر آگیا۔
منافع وصولی کے دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسی 50 انڈیکس بھی 213.65 پوائنٹس (0.85 فیصد) کی کمی کے ساتھ 24,870.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔