: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 09 جون (یو این آئی) لندن میں امریکہ اور چین کے درمیان ہونے والے تجارتی مذاکرات کی وجہ سے عالمی تناؤ میں کمی کی امید سے پر جوش مقامی سطح پر سرمایہ کاروں کی طرف سے چوطرفہ خریداری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے دن تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص
کا حساس انڈیکس سینسیکس 256.22 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 82,445.21 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 100.15 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 25103.20 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.03 فیصد بڑھ کر 46,570.16 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.19 فیصد بڑھ کر 54,074.88 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔